ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات اور امتناعی احکامات برقرار

شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات اور امتناعی احکامات برقرار

Sat, 01 Oct 2016 11:00:52    S.O. News Service

بنگلورو30؍ستمبر(ایس او نیوز)دریائے کاویری کے پانی کی تقسیم کے معاملے میں سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے کے سبب حالات کو بگڑنے سے روکنے کیلئے شہر بھر میں معقول پولیس بندوبست کیاگیاہے۔ آج صبح سے آدھی رات تک شہر بھر میں امتناعی احکامات لاگو کئے جاچکے ہیں۔شہر بھر میں حفاظت کیلئے 14 نیم فوجی دستوں کی کمپنیاں متعین ہیں۔اس کے علاوہ سریع الحرکت فورس، بارڈر سیکورٹی فورس اور ریاستی ریزرو پولیس کی چالیس کمپنیاں شہر میں حفاظتی انتظامات پر مامور ہیں۔ شہر بھر میں حفاظتی انتظامات پر جملہ 16ہزار پولیس جوانوں کو تعینات کیاگیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں حالات کے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں۔ احتجاجات کے دوران اگر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 


Share: